کویت اردو نیوز 17 ستمبر: ماسک نہ پہننے پر 100 دینار کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل پر مشتمل کمیٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے صحت کی ضروریات کے نفاذ پر عمل درآمد کی جانچ اور ملک بھر میں تجارتی مرکزوں میں واقع تجارتی کمپلیکسز اور دکانوں پر اپنی مہم تیز کردی ہیں تاکہ اس چیز کی نگرانی کی جاسکے کہ دکاندار اور صارفین صحت کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ماسک اور دستانے پہن رہے ہیں یا نہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ معمول کی زندگی میں واپسی کے چوتھے مرحلے کے دوران کمیٹی نے چھ گورنریٹس میں کمرشل کمپلیکسز کے اندر اور باہر تجارتی اسٹوروں پر دو ہزار سے زیادہ خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا جہاں کارکنان یا صارفین نے وزارت صحت کی ہدایات کی پابندی نہیں کی تھی نہ دستانے پہنے ہوئے تھے اور نہ ہی ماسک کا استعمال کیا جارہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ماسک پہننے کی خلاف ورزی کا ذمہ دار کاروبار کا مالک ہے۔ اگر کارکن ماسک یا دستانے نہیں پہنتا ہے تو وہ خلاف ورزی کا مرتکب ہے لیکن جب دوکاندار اور گاہک ماسک یا دستانے پہننے کی ذمہ داری نہیں نبھائیں گے تو اس دوکان و کاروبار کو بند کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اگر گاہک یا دکان کا مالک ماسک نہیں پہنتا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر 100 دینار جرمانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فروانیہ میں کمیٹی جس کی سربراہی انجینئر فہد الموسیری کررہے ہیں نے دکان کے مالکان کی جانب سے صحت سے متعلق تقاضوں اور ماسک نہ پہننے کی ہدایات کی عدم تعمیل کی 350 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں جبکہ مبارک الکبیر گورنیٹ میں 20 ، الجہرہ میں 15 اور حولی میں 10 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: ٹریفک جرمانوں کی نئی فہرست جاری
تجارتی مرکز کے باہر یا عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ذرائع نے تصدیق کی کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں 100 دینار جرمانہ عائد ہوگا اسکے علاوہ وزارت تجارت ، کویت بلدیہ ، صنعت و افرادی اتھارٹی اور وزارت صحت کی ٹیمیں کے تعاون سے مختلف مقامات پر خلاف ورزی کرنے والے افراد کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرسکتی ہیں۔