کویت اردو نیوز ، 29 اکتوبر 2023: سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 260 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر 2023 کے درمیان ہوئیں۔
غیر قانونی تارکین وطن کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گرفتار کیے گئے افراد میں سے 10,819 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
گرفتار کیے گئے 4090 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ 2351 تارکین وطن لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
اس دوران 703 افراد کو گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ان میں سے 37 فیصد یمنی، 62 فیصد ایتھوپیا جبکہ 1 فیصد دوسرے ممالک کے تارکین وطن تھے۔
اسی طرح غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ "24 افراد کو غیر قانونی تارکین وطن کو سہولیات فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے”۔