کویت اردو نیوز ، 29 اکتوبر 2023: پالتو کتے کی وفاداری کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پالتو کتے نے اپنے مالک کو حملہ آوروں سے بچا لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالک اپنے پالتو کتے کو لےکر ٹہل رہا ہے جب کہ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد وہاں سے گزر رہے ہیں اور اس شخص کو دیکھ کر واپس لوٹ رہے ہیں۔
وہ اس شخص پر حملہ کرنے والے ہیں جب کتا چھلانگ لگا کر ان پر حملہ کردیتا ہے اور حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، ‘مالک نے کتے کو حملہ آوروں کو کاٹنے کیوں نہیں دیا؟’ ایک اور صارف نے لکھاکہ ‘میرے پالتو کتے نے ایک اجنبی کو میرے گھر میں گھسنے نہیں دیا تھا ۔
ایک تیسرے صارف نے لکھا، ’’مالک کو کتے کو ٹریٹ دینی چاہیے۔‘‘