کویت اردو نیوز : خاتون نے انوکھا ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
ایک خاتون نے برف کی تہہ کے نیچے پانی میں تیراکی کا ریکارڈ قائم کر دیاہے ۔ اطالوی تیراک نے جھیل کی برف کی چادر کے نیچے 459 فٹ غوطہ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
27 سالہ ویلنٹینا کیوولا نے اٹلی کے لاگو دی انٹی سلاوا میں بغیر آکسیجن تیراکی کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
ویلنٹینا نے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2017 میں اپنے نام کیا تھا جو حال ہی میں جاپانی رنر یاسوکو اوزیکی کے پاس تھا جنہوں نے 413 فٹ کی گہرائی میں غوطہ لگایا تھا۔
ورلڈ انڈر واٹر فیڈریشن کے مطابق ویلنٹینا نے یاسوکو اوزیکی کے کارنامے کے 36 گھنٹے بعد ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔
اس سے قبل جمہوریہ چیک کےایک غوطہ خور ڈیوڈ ونکل نے ایک ہی سانس میں برف کی تہہ کے نیچے تیراکی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس نے ایک منٹ 35 سیکنڈ میں 80 میٹر تیراکی کی تھی ۔