کویت اردو نیوز ، 30 اکتوبر 2023: ٹیک کمپنی گوگل یوٹیوب کے لیے ایک نئے بلٹ ان اسکرین شاٹ فیچر کی آزمائش کر رہی ہے۔ نیا فیچر، جس کا بیٹا ورژن میں ٹیسٹنگ جاری ہے، جلد ہی گوگل کروم کے ویب ورژن میں دستیاب ہوگا۔
گوگل کروم حالیہ دنوں میں صارفین کے لیے آئی پی پروٹیکشن سمیت متعدد فیچرز متعارف کرا رہا ہے۔
اسکرین شاٹ لینے کے لیے، صارف کو کروم پر یوٹیوب ویڈیو کو موقوف کرتے ہوئے ویڈیو پر دائیں کلک (رائٹ کلک) کرنے کی ضرورت ہے۔ کلک کرنے کے بعد، ایک ڈراپ ڈاؤن مینو نمودار ہوگا جس میں ویڈیو کو فریم کے طور پر محفوظ کرنے کے آپشن کے ساتھ (Save Video Frame As) ہوگا۔ اس آپشن پر کلک کرنے سے تصویر PNG فارمیٹ میں محفوظ ہو جائے گی۔
یہ فیچر صارفین کو فون کے ذریعے لیے گئے اسکرین شاٹ کو کراپ کرنے کی پریشانی سے بھی بچائے گا۔
توقع ہے کہ یہ فیچر جلد ہی کروم صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔ تاہم کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔