کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023: X کے مقابلےمیں میٹاکی جانب سےلانچ کیاجانےوالا تھریڈز ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے ، نئے فیچر کے بعد صارفین اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر ہی تھریڈز اکاؤنٹ کو ختم کر پائیں گے۔
جولائی میں متعارف کروائے جانے والے تھریڈز نے مقبولیت کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور چند ہی دنوں میں 10 کروڑ اکاؤنٹس کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے چیٹ جی ٹی پی کو پیچھےچھوڑ دیا تھا۔
انسٹاگرام کے ساتھ جڑے ہونے کے باعث تھریڈز کویہ سہولت حاصل تھی کہ وہ صارفین جن کےپاس انسٹاگرام کااکاؤنٹ تھاوہ صرف ایک کلک سےہی اس سروس پر اکاؤنٹ بنا سکتےتھے۔
انسٹاگرام کے ساتھ جڑے ہونے کی بدولت صارفین کیلئےانسٹاگرام اکاؤنٹ کوڈیلیٹ کیےبغیر تھریڈزاکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ۔ جس کے متعلق میٹاکاخیال ہے کہ سال کےآخر تک اس چیز میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
رپورٹس کےمطابق تھریڈز کی ٹیم پُرامید ہےکہ دسمبر تک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا علیحدہ فیچر متعارف کروادیا جائے گا۔ لیکن ابھی صارفین کےپاس اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے، سیٹنگ پرائیویٹ کرنے یا پھر اکاؤنٹ کوڈلیٹ کرنےکےلیے انسٹا اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا ہی آپشن موجود ہے ۔
ایک تجزیاتی ادارے کی پیشگوئی کے مطابق اس سال کے اخیرتک تھریڈزکے فعال امریکی صارفین کی تعداد 2کروڑ37 لاکھ ہو جائے گی ۔