کویت اردو نیوز،25ستمبر: بھارت کے چاند مشن کو ایک بار پھر نظر لگ گئی جسکے باعث مشن کو خرابی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، دوسری جانب چندریان تھری کا بھارتی خلائی ایجنسی سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
بھاری خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ مون لینڈر نے کامیاب مشن کے بعد ویک اپ کال مس کی، اور چندریان مشن تھری کا لینڈر اور روور چاند کے تاریک حصے سے واپس نہیں آسکا۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ پرگیان روور کو بیٹری چارج اور ریسیور کے ساتھ سلیپ موڈ میں سیٹ کیا گیا تھا۔
بھارتی خلائی ایجنسی لینڈر روور سے رابطہ بحال کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے لیکن رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔