کویت اردو نیوز 28 ستمبر: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے الیکٹرانک ایپلیکیشن تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے (عمرہ) کے لئے اتوار کے روز مخصوص ایپلیکیشن ایکٹیویٹ کردی ہے جس کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی اگلے ماہ 4 اکتوبر سے شروع ہوجائے گی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ "اس ایپلیکیشن سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کے خواہشمند افراد دونوں مقدس مساجد میں نماز ادا کرنے اور اسلامی رسومات ادا کرنے کے لئے اپنے اوقات کار کا اہتمام کرنے کے قابل ہوں گے، سفر کا پہلے سے منصوبہ بنائیں گے اور اختیاری خدمات کو محفوظ رکھیں گے اس طرح صحت عامہ کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی اقدامات کا اطلاق یقینی بنایا جاسکے گا ۔ "
وزارت نے زور دے کر کہا کہ عازمین ، نمازیوں اور زائرین کے داخلے کا اہتمام صرف اس درخواست کے ذریعے ہوگا جسے سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی مرحلہ وار واپسی کی تفصیلات
یاد رہے کہ بدھ کے روز سعودی حکام نے اعلان کیا کہ وہ اگلے مہینے سے سلطنت میں مقیم شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دیں گے۔ سعودی عرب کے چھ ہزار شہریوں اور باشندوں کو روزانہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی یہ تعداد 30 فیصد صلاحیت کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ فیصلہ صحت کے احتیاطی اقدامات کو مدنظر رکھ کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ اگلے مہینے کی 18 تاریخ کو صلاحیت کی شرح بڑھ کر 75 فیصد ہوجائے گی جبکہ وائرس سے محفوظ کچھ ممالک سے آنے والے عازمین کو اگلے نومبر سے عمرہ کی ادائیگی کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔