کویت اردو نیوز: غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باپ کا ایک دل دہلا دینا والا ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے۔ فلسطینی باپ جب مردہ خانے پہنچا تو اسے اپنے جوان سالہ بیٹے لاش ملی جسے دیکھ کر اس پر سکتہ طاری ہوگیا۔
نڈھال فلسطینی کو بچے کی لاش دیکھ کر صدمے میں آہ بکا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ غزہ کی پٹی پراسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ غمزدہ باپ نے اپنے بیٹے کو دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیا اور دل دہلا دینے والا منظر تھا۔
دردناک چیخیں بھی اٹھیں "میرے بیٹے، اے خدا، اے خدا، تم کیوں چلے گئے؟”
یہ دردناک واقعہ غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان 7 اکتوبر سے جاری تنازع کے چار ہفتے بعد سامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے تقریباً ایک ماہ سے محصور غزہ کی پٹی پر شروع کی گئی جنگ کے بعد غزہ سے المناک مناظر سامنے آرہے ہیں۔
اس عرصے کے دوران جاری جنگ اور پرتشدد اسرائیلی حملوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اس پٹی میں 1.4 ملین افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے۔ 9,500 اموات جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں
شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9500 سے تجاوز کر گئی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔
اسرائیلی فضائی اور توپخانے کے حملوں اور بمباری میں غزہ کی پٹی میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔