کویت اردو نیوز ، 12 اکتوبر 2023 : حماس کی قسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے ، جس میں ایک خاتون یرغمالی اور دو بچوں کو رہا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فوٹیج کو دور سے شوٹ کیا گیا تھا ، جس میں پیچھے سے نامعلوم خاتون اور بچوں کو دکھایا گیا تھا۔
حماس کے جنگجوؤں کو ان قیدیوں کوایک باڑ کے قریب ایک کھلے علاقے میں چھوڑنے کے بعد وہاں سے چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے، غالباً یہ جگہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد ہو سکتی ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے ۔ اسرائیلی حکام نے ابھی تک اس ویڈیو پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
حماس کے مسلح ونگ قاسم بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خاتون اسرائیلی شہری تھیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک اسرائیلی آباد کار خاتون اور اس کے دو بچوں کو جھڑپوں کے دوران حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔