کویت اردو نیوز : جنگل کے بادشاہ کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جائے تو دیکھنے والے حیران ہونے سے زیادہ خوفزدہ نظر آتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اٹلی کے شہر لاڈیسپولی میں دیکھنے کو ملا جب سرکس کا ایک شیر گلیوں میں آزاد گھومتا ہوا پایا گیا۔
شیروں کےگشت کی وجہ سےارد گرد کے علاقوں میں لوگوں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا۔ سرکس سے باہر آنےوالےشیروں کوریسکیو کی شدید کوششوں کے بعد بحفاظت پکڑ لیا گیا۔
اٹلی کے ایک پرسکون شہر لاڈیسپولی کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے ایک سیاح کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شیر کو سڑکوں پر سکون سے گھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
لوگوں نے عجیب و غریب صورتحال پر صدمے کا اظہار کیا، جب کہ میئر الیسنڈرو گرانڈو نے فوری طور پر فیس بک پر ایک وارننگ پوسٹ کی جس میں مقامی لوگوں کو گھر پر رہنے اور حالات کے قابو میں آنے تک غیرضروری سفر کرنےسے گریز کرنے کامشورہ دیا۔
کئی صارفین نے اس پوسٹ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کیے جب کہ بہت سے لوگوں نے شیر سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس بارے میں کوئی خبر؟ امید ہے کسی کو چوٹ نہیں آئی۔
کئی صارفین نے شیر کی رہائی کی حمایت کی، ایک نے یہاں تک لکھا کہ اسے شاہی محل جانا چاہیے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور ویڈیو کو ایک ہی دن میں لاکھوں صارفین نے دیکھا۔
قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی مددسے ریسکیو اسکواڈ کی فوری کارروائی کےنتیجے میں بالآخر شیر کو پکڑلیاگیا۔
رونی رولر سرکس سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ شیر کیمبا کو پکڑنے کے بعد اٹلی کے شہر لاڈیسپولی میں سرکس کے حوالے کر دیا گیا۔
موقع پر موجود لوگوں کے مطابق شیر تھوڑا خوفزدہ تھا۔
میئر گرانڈو نے ریاستی پولیس، فائر فائٹرز، مقامی اور صوبائی پولیس، ASL اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔