کویت اردو نیوز : چیٹ جی پی ٹی کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے لیکن کسی نے نہیں سوچا کہ اس مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی چیٹ بوٹ کو قانون سازی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لیکن ایسا برازیل میں دیکھا گیا ہے۔
برازیل کے جنوبی شہر پورٹو الیگری کی سٹی کونسل کے ایک رکن نے قانون سازی کے لیے ChatGPT کا استعمال کیا۔
سٹی کونسل کے رکن رومیرو روسیرو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اکتوبر میں ChatGPT کی مدد سے منظور ہونے والی قانون سازی کو لکھا۔
انہوں نے Chatgpt سے ایک دستاویز تیار کرنے کو کہا جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹیکس دہندگان کو پانی کے میٹروں کی تبدیلی کے لیے اضافی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے یہ دستاویز 35 رکنی سٹی کونسل کو پیش کی، لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کیسے تیار کی گئی۔
اب اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
رومیرو روکیرو نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اگر وہ دوسرے ممبران کو بتا دیتے کہ قانون ChetGPT نے لکھا ہے تو اس پر ووٹنگ کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مفاد عامہ کے منصوبے کو مسترد کر دیا جائے تو یہ ناانصافی ہو گی کیونکہ اسے AI ٹیکنالوجی نے لکھا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ قانون سازی کے لیے AI چیٹ بوٹ کا استعمال کیا گیا ہو۔
امریکی ایوان نمائندگان کے ایک رکن نے بھی بل لکھنے کے لیے ChatGPT کا استعمال کیا، لیکن اسے ابھی پاس ہونا باقی ہے۔