کویت اردو نیوز : واٹس ایپ میں 3 نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ تینوں فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ wabetainfo کے مطابق میسجنگ ایپ نے چینل الرٹس، نیویگیشن لیبلز کو چھپانا اور تاریخ کے ذریعے پیغامات کی تلاش جیسی خصوصیات شامل کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو چینل الرٹس فیچر سے فائدہ ہوگا۔
یہ فیچر کسی چینل کے معطل ہونے کی صورت میں اسے بحال کرنے میں مدد کرے گا۔
دوسری خصوصیت نیویگیشن لیبلز سے متعلق ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر والا بار اور نیچے موجود نیویگیشن لیبل اسکرین پر سکرول کرتے وقت خود بخود چھپ جائیں گے۔
اس طرح صارفین کو اسکرین پر مزید مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔
تیسرا فیچر پرانے پیغامات کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں پرانے پیغامات کو ہسٹری کے ذریعے تلاش کر سکیں گے۔
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، یہ فیچر ابھی بھی بیٹا میں ہیں اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔