کویت اردو نیوز : گوگل نے پلے سٹور سے اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ کو ہٹا دیا ہے۔
گوگل نے پلے سٹور سے NoThanks ایپ کو ہٹا دیا ہے، یہ ایپ لوگوں کو اسرائیل سے منسلک کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف دنیا کے مسلم ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی گئی۔ یہ معلوم کرنا آسان تھا کہ آپ جو خرید رہے ہیں وہ اسرائیلی ہے یا اس کا کوئی معاون ملک تیار کر رہا ہے ؟
ایپ کی تفصیل میں لکھا ہے، "NoThanks میں خوش آمدید، ایک ایسی ایپ جہاں آپ اسکین کر سکتے ہیں کہ آپ کے پاس جو پروڈکٹ ہے وہ فلسطین میں بچوں کے قتل کی حمایت کرتا ہے یا نہیں۔” آپ کو بس بار کوڈ اسکین کرنا ہے یا سرچ بار میں سیریل نمبر ٹائپ کرنا ہے، تاہم اب گوگل نے اس ایپ کوپلےاسٹور سےہٹادیاہے۔
ایپ سے وابستہ @NoThanksBoycott سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے X پر ایپ کے عارضی طور پر ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ایپ کو ایک مخصوص جملے کی وجہ سے( آپ کے ہاتھ میں موجود پروڈکٹ فلسطین میں بچوں کو مارنےکی حمایت کررہی ہے یا پھر نہیں؟ ) کی وجہ سے معطل کیاگیاہے اور ایپ کودوبارہ بحال کرنے کیلیے پلےاسٹورکےذریعے اسکا جائزہ لیاجائےگا۔
ایپ کو 7 نومبر کو لانچ کیا گیا تھا اور 29 نومبر تک اسے گوگل پلے اسٹور پر 100,000 سے زیادہ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ تاہم ایپ ابھی بھی چینل پر ‘apk ورژن’ کے طور پر دستیاب ہے ۔