کویت اردو نیوز :سعد القرشی، مشیر برائے حج اور عمرہ قومی کمیٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منیٰ میں بارہ رہائشی ٹاورز تعمیر کیے جا رہے ہیں اور اگلے حج سیزن کے لیے بروقت تیار کر دیے جائیں گے، جو حاجیوں کے لیے رہائش کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
منیٰ مسجد حرم سے چھ کلومیٹر مشرق میں ایک وادی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں عازمین حج ذوالحجہ کی 8، 11، 12 تاریخ (اور کچھ 13 تاریخ کو بھی) قیام کرتے ہیں۔
القرشی نے اس بات پر زور دیا کہ ان ٹاورز کی تکمیل آئندہ حج کے موقع پر ہوگی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ عازمین کے لیے مکمل طور پر فعال ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جلد رجسٹریشن ضروری ہے کیونکہ اس سے عازمین اپنی پسند کی رہائش کو محفوظ کر سکتے ہیں، بشمول قریبی ہوٹل اور کیمپ کے ۔
مزید برآں، مکہ میں سعودی حکام نے اب تک 166 عمارتوں کو اگلے سال کے حج کے دوران مسلم عازمین کے رہائش کے لیے لائسنس دیا ہے۔
لائسنسگ شہر کی ایک حج ہاؤسنگ کمیٹی نےدی تھی جوسالانہ حج کی ابتدائی تیاریوں کےتحت آئندہ ماہ تک ایسی مزید عمارتوں کےلائسنس کیلیے درخواستیں وصول کرےگی ۔