کویت اردو نیوز : اسمارٹ فونز ہماری زندگی کی ایک اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ ہم اکثر اپنے بے شمار مسائل ان کی مدد سے حل کرتے ہیں۔ اہم قسم کے پاس ورڈ، بینک اکاؤنٹ کوڈ وغیرہ اور بہت کچھ آج کل اسمارٹ فونز کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ اس لیے آج کے دور میں اسمارٹ فون جتنا ضروری ہے، اسی طرح آپ کی مکمل معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے اس کا ہیکرز سے تحفظ بھی ضروری ہے۔
اسمارٹ فون میں پاس ورڈ کا استعمال
اگر آپ مناسب سمجھیں تو آپ کی ذاتی معلومات اور دیگر اہم معلومات کو مکمل طور پر محفوظ رکھنے کے لیے اسمارٹ فون ہمیشہ آپ کو پن کوڈ یا پاس ورڈ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس لیے اپنے اسمارٹ فون میں پاس ورڈ استعمال کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کے علاوہ کوئی اور استعمال نہ کرسکے۔
نامعلوم وائی فائی استعمال کرنے سے گریز کریں
نامعلوم وائی فائی کے استعمال کی بدولت ہیکرز آپ کے اسمارٹ فون کے مکمل ڈیٹا تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں، اس لیے کوشش کریں کہ عوامی مقامات پر نصب نامعلوم وائی فائی استعمال نہ کریں۔
نامعلوم ایپس استعمال کرنے سے گریز کریں
باقاعدہ تصدیق کے بعد اپنے اسمارٹ فون میں گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپس کا استعمال کریں کیونکہ اکثر ایسی ایپس ہوتی ہیں جن سے ہیکرز آپ کے اسمارٹ فون کے مکمل ڈیٹا تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اسمارٹ فون میں اینٹی وائرس کا ہونا ضروری ہے
اسمارٹ فون میں انٹرنیٹ سے اکثر مختلف قسم کا مواد ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے فون میں اینٹی وائرس استعمال کریں تاکہ آپ کا فون مختلف قسم کے وائرسز اور ہیکنگ سائٹس سے محفوظ رہ سکے۔
اسمارٹ فون میں تاریخ اور وقت کو اپ ڈیٹ رکھیں
بعض اوقات اسمارٹ فون کا کیلنڈر اور گھڑی درست نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مختلف ایپ کمپنیاں اپنی ایپ کو سیکیورٹی کا مسئلہ بنا کر بند کردیتی ہیں، اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کا کیلنڈر اور گھڑی ہمیشہ درست رہے۔