کویت اردو نیوز : (پاکستان) کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 11 بج کر 9 منٹ پر محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.6 تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندو کش میں 98 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتےہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کا کہنا ہے کہ ٹیموں اور کنٹرول روم کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جاپان میں زلزلہ آیا تھا ، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔ 7.6 شدت کے زلزلے میں 330 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 51 افراد لاپتہ ہیں۔
Related posts:
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نااہل قرار دے دئیے گئے
پاکستان میں روبوٹک سرجری کا پہلا تجربہ کامیاب
قاتل کی معافی کےلیے پاکستانی مقتول کے لواحقین سے رابطے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے
خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں کویت اور پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو ٹریک کرنے کیلیے سافٹ ویئر تیار
خیبر پختونخوا کی خاتون پولیس آفیسر نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
متحدہ عرب امارات اس ہفتے پاکستان کو 1 بلین ڈالر کے قرض کی تحریری ضمانت دینے کو تیار