کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے عالمی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور اپنی نان آئل معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اپنے پریمیم ریزیڈنسی پروگرام میں پانچ نئے زمرے متعارف کرائے ہیں۔
منفرد اقامہ دو طرح کا ہوگا۔ ایک محدود مدت کے لیے ہو گا جبکہ دوسرا مستقل ہو گا۔ منفرد حیثیت کے امیدوار کے لیے عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے۔
منفرد اقامہ ہولڈرز اور ان کے اہل خانہ پر مقیم غیر ملکیوں کے لیے مقرر کردہ قواعد و ضوابط نافذ کیے جائیں گے، تاہم، وہ منفرد اقامہ رکھنے والوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مقرر کردہ حقوق اور سہولیات سے لطف اندوز ہوں گے۔
سینٹر کے ایگزیکٹو چیئرمین محمد السلطان نے ان پانچ نئی کیٹیگریز کے حوالے سے منفرد اقامہ رکھنے والوں کو ملنے والے فوائد اور سہولیات کے بارے میں بتایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ منفرد اقامہ رکھنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مالی معاوضے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ منفرد اقامہ ہولڈر کو ایگزٹ اور ریٹرن ویزا سے روکا نہیں جائے گا۔
"سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کی خریداری، جائیدادوں سے کاروباری فوائد حاصل کرنے، اور اسپانسر کے بغیر سرمایہ کاری کی اجازت کاروباری قانون کے مطابق ہوگی۔”
محمد السلطان نے کہا کہ ‘انفرادی اقامہ رکھنے والے اپنے 25 سال سے کم عمر کے بچوں، والدین اور اپنی بیویوں کو اپنے ساتھ رکھ سکیں گے۔ رشتہ داروں کے لیے وزٹ ویزا جاری کر سکیں گے۔
"ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدی گزرگاہوں پر سعودیوں اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے مخصوص ٹریک استعمال کرنے کی سہولت ہوگی۔”
منفرد اقامہ ہولڈر کے بچے، شوہر یا بیوی نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں میں کام کر سکیں گے اور انہیں ادارے تبدیل کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس سوال پر کہ کیا منفرد اقامہ کسی بھی ملک کا شہری حاصل کرسکتا ہے یا یہ سہولت کسی خاص ملک کے شہریوں کے لیے ہے۔
محمد السلطان نے کہا کہ کسی بھی ملک کا شہری منفرد اقامہ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ شہریت یا قومیت نہیں ہے جو اہم ہے، لیکن منفرد سٹیٹس جاری کرنے کے لئے مقرر کردہ اہداف ہیں، انہیں پورا کرنا ضروری ہے. ‘
منفرد اقامہ حاصل کرنے کی شرائط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘پانچ زمروں میں سے کچھ کی شرائط ایک جیسی ہیں جب کہ ہر کیٹیگری کے لیے کچھ شرائط مختلف ہیں۔’
سعودی عرب میں، کم از کم 40 لاکھ ریال کی غیر منقولہ جائیداد کا مالک ہونا یا اس قدر مالیت کے رئیل اسٹیٹ اثاثوں سے فائدہ اٹھانے کا اہل ہونا شرط ہے۔
"منفرد اقامہ کے اجراء کے لیے دکھائی گئی جائیداد کو رہن نہ رکھا جائے اور اقامہ کے حصول کے بعد اسے رہن رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”
جائیداد کی ملکیت یا استعمال کا حق رئیل اسٹیٹ فنانسنگ کے ذریعے حاصل نہیں کیا جاتا ہے۔ جائیداد صرف رہائشی معاملات سے متعلق ہونی چاہیے۔
جائیداد پر مبنی منفرد اقامہ ہولڈر کی رہائش کی مدت جائیداد کی ملکیت یا لطف اندوزی سے متعلق ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیک اقامہ کے دو بڑے مقاصد ہیں۔ غیر ملکیوں کے ذریعے سعودی شہریوں کو منفرد علم سے آراستہ کرنا۔ دوسرا اہم مقصد سعودی عرب میں نئی ملازمتوں کے دروازے کھولنا ہے۔