کویت اردو نیوز : ہونڈا موٹرز نے نئی کار سیریز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
جاپانی کار ساز کمپنی ہونڈا موٹرز نے 2026 میں الیکٹرک گاڑیوں کی ایک نئی سیریز شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
جاپانی خبر رساں ایجنسی این ایچ کے کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے لاس ویگاس میں سالانہ سی ای ایس ٹیکنالوجی ٹریڈ شو میں ہونڈا زیرو سیریز کے دو کانسیپٹ ماڈلز کی نقاب کشائی کی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ عالمی ای وی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کا پہلا قدم ہے۔
کمپنی ایشیا اور دیگر جگہوں پر فروخت شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا پہلا ماڈل شمالی امریکہ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہونڈا موٹرز ایک ہلکی اور موثر بیٹری کے ساتھ ایک کارگزاری کار تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو ایک بار چارج کرنے پر 480 کلومیٹر سے زیادہ سفر کر سکتی ہے۔
اس سے قبل جاپانی کمپنی ہونڈا نے کم آمدنی والوں کے لیے فولڈنگ الیکٹرک اسکوٹرپیش کیا ہے۔ اس سال ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے درمیان بھی زبردست مقابلہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ معیشتی زبوں حالی، بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری، سرمایہ کاروں کی ہچکچاہٹ سمیت دیگر معاملات کے باعث الیکٹرونکس مصنوعات کی مارکیٹ پر شدید دباؤ ہے۔