کویت اردو نیوز : ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے سرکاری ٹی وی پر خبر پڑھ کر لوگوں کے دل جیت لیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ عبداللہ اور ملکہ سلطانہ نے سرکاری ٹی وی کے یوم تاسیس کے موقع پر نیوز اسٹوڈیو کے دورے کے دوران خبریں پڑھنے کی پیشکش کی۔
بادشاہ اور ملکہ نے 10 منٹ تک قومی اور عوامی دلچسپی کی خبریں پڑھیں۔ ملائیشیا کے عوام نے بادشاہ اور ملکہ کے اس اقدام کو سراہا۔
واضح رہے کہ سلطان عبداللہ نے جنوری 2019 ء میں ملک کے 16ویں بادشاہ کے طور پر حلف اٹھایا تھا، وہ مرکزی ریاست کے علامتی حکمران ہیں۔ وہ ملک کی شمال مشرقی ریاست کیلانتان کے سلطان محمد پنجم کی جگہ لی ہے جو پہلے ملائیشیا کے بادشاہ تھے۔
Related posts:
مصرمیں ساڑھے 4 ہزارسال پرانامقبرہ دریافت
بھارت: 19 سال سے مردہ قرار پانے والا شہری 'زندہ' کیسےہوگیا
اس قدر دیر ؟ مسافروں نے رن وے کو ڈائننگ ہال میں تبدیل کر دیا
شوہر کو کیسے مارا جائے؟ ناول پڑھ کر خاتون نے شوہر کو قتل کر
مرد زیادہ جھوٹ بولتے ہیں یا عورتیں؟ تحقیق نے راز کھول ڈالا
دھوکے کا بدلہ : لڑکی نے بوائے فرینڈ کے والد سے شادی کر لی
کینیڈین اور چینی سائنسدانوں کا حیران کن کارنامہ ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا
برطانیہ نے کچرا اٹھانے کا ورلڈ کپ جیت لیا