کویت اردو نیوز ، 2 اکتوبر 2023: ہم سب اپنے پسندیدہ صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی پر اپنا پسندیدہ شو، فلم یا گیم دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن چین میں ایک لڑکی نے ایسا کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی کی اپنے کمرے کی چھت کی دیوار پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ لڑکی کا یہ کارنامہ شاید اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار ٹوبی میگوائر کو فخر محسوس کروائے گا۔
ویڈیو میں لڑکی کو ٹی وی کا ریموٹ ہاتھ میں لیے دیوار پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کارنامہ لڑکی کی والدہ نے گھر میں نصب کیمروں کے ذریعے دریافت کیا۔