کویت اردو نیوز 15 نومبر: گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند گھنٹوں کے دوران گہرے بادل کویت کے آسمان پر چھا جائیں گے۔ گرد آلود اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے علاوہ حد نظر کم ہوسکتی ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سمندری لہریں 6 فٹ یا اس سے زیادہ بلند ہوں گی۔
رات کے وقت تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور ہوائیں شمال مشرقی علاقے سے تیز رفتار سے سفر کریں گی جس کی رفتار 12 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ہلکی ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ ساتھ وقتا فوقتا طوفانی بارش ہوسکتی ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
Related posts:
کویت وزارت داخلہ کی جانب سے دوران ڈرائیونگ ضروری ہدایات جاری
چھ ماہ کی قلیل مدت میں ہزاروں تارکین وطن ہمیشہ کے لئے کویت چھوڑ گئے
کویت: جعلی کالز سے چھٹکارا، نیا طریقہ متعارف
کویت: جلد از جلد اپنے بطاقے وصول کرنے کی ہدایت جاری
کویت: کورونا نے دوسرے مصری ڈاکٹر کی بھی جان لے لی
صحرا میں گرمی اور پیاس کے باعث کویتی باپ بیٹا اپنی جان کی بازی ہار گئے
رواں ماہ کے اختتام پر کویت کے موسم میں کیا تبدیلی رونما ہونے والی ہے؟
کویت کے نئے امیر شیخ مشعل کون ہیں؟ جانئے ان کی زندگی کے بارے میں