کویت اردو نیوز : واٹس ایپ صارف کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو ترجیح دیتا رہتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ موبائل ایپ کے بعد میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزیدبہتر بنایاجارہاہے۔
واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر موبائل ایپس کے لیے مئی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔
مقفل چیٹس تک رسائی خفیہ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔ لیکن اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ چیٹس کو صرف مین ڈیوائس میں لاک کر سکتے ہیں جب کہ وہ لنکڈ ڈیوائسز پر لاک نہیں ہوتے۔ لیکن اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔
Wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے جب کوئی چیٹ مین ڈیوائس میں لاک ہو جائے گی تو اسے دیگر منسلک ڈیوائسز پر بھی لاگو کیا جائے گا۔
تمام آلات پر چیٹ لاک کو لاگو کرنے سے، صارفین حساس چیٹس کو دوسروں سے محفوظ رکھنے کے قابل ہو جائیں گے، چاہے وہ آلہ استعمال نہ کر رہے ہوں۔
واضح رہے کہ لاک چیٹس کی فہرست کو کھولنے کے لیے ایک خفیہ کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے تمام ڈیوائسز کی سیکیورٹی بھی مضبوط ہوگی۔
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی بھی بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔