کویت اردو نیوز : پولینڈ کی ایک سکہ ساز کمپنی نے کیمرون میں استعمال کے لیے دنیا کا پہلا چمکتا ہوا اور اڑتا ہوا سکہ تیار کیا ہے۔ منٹ آف پولینڈ کا تیار کردہ یہ سکہ 198 گرام چاندی سے بنا ہے۔
MP-1766 کے نامی اس سکے میں ایک چھپی ہوئی موٹر ہے جو خاص طور پر ڈیزائن کی گئی بنیاد کے ساتھ ایک مقناطیسی میدان بناتی ہے جس کی وجہ سے سکہ ہوا میں تیرتا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے تکنیکی اور پیداواری منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر لوکز کاردا کے مطابق، سکے کی چمک ایک روشن پینٹ کی وجہ سے ہے جو الٹرا وائلٹ روشنی کی وجہ سے سخت ہو گیا ہے۔
بینک آف کیمرون کے ذریعے شروع کیے گئے اس شاندار سکے کی مالیت 1766 کیمرونین فرانک ($2.90) ہے۔ لیکن منٹ آف پولینڈ کے مطابق اس کی اصل قیمت بیان کردہ قیمت سے زیادہ ہے۔
لوکز کاردا نے کہا کہ ادارے کے پاس سکے کو چلانے کا اختیار نہیں ہے کیونکہ صرف مرکزی بینک کو کرنسی جاری کرنے کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سکہ ادارے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے تخلیقی خیالات کو عملی جامہ پہنایا۔
واضح رہے کہ منٹ آف پولینڈ دنیا کی واحد نجی کمپنی ہے جو کرنسی کے سکے تیار کرتی ہے۔