کویت اردو نیوز : نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وزارت صحت اور اس کے ماتحت اداروں میں غیر متعدی امراض کا باعث بننے والے میٹھے مشروبات (کولڈ ڈرنکس) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور دیگر وزارتوں کو بھی ایڈوائزری جاری کی ہے کہ ان مشروبات کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مختصر عرصے میں پاکستان میں صحت کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدامات اور اصلاحات کی ہیں جن میں سے ایک چینی والے مشروبات کے استعمال پر پابندی بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 3 ہفتے قبل وزارت صحت میں پناہ کے تعاون سے ہونے والے قومی مکالمے میں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وزارت میں مضر صحت شوگر والے مشروبات کی فروخت روکنے کا وعدہ کیا تھاکہ ان کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرے گی اور دیگر وزارتوں کو بھی متعلقہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔
پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (PNHAA) اور سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں نے وزیر صحت کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے غیر متعدی امراض کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔