کویت اردو نیوز،23ستمبر: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی چوتھی خطرناک ترین چوٹی بھی سر کرلی۔
مناسلو نامی چوٹی کو سر کرتے ہوئے اب تک 89 کوہ پیما جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے نیپال میں واقع م ‘ماؤنٹ مناسلو’ 8 ہزار 163 میٹر دینا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی۔
نائلہ کیانی نہ صرف آٹھویں بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں بلکہ 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔
پاکستانی خاتون کوہ پیما کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے مطابق گزشتہ شام چھ بجے انہوں نے کیمپ ٹو سے سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ سی فور سے سمٹ تک کا یہ سفر صبح 7 بجے مکمل ہوا جس کے بعد نائلہ مناسلو کے ٹاپ پر پہنچیں۔
نائلہ کیانی اب تک ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کی چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔ نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں