کویت اردو نیوز ، 13 اکتوبر 2023: محنت، لگن اور خدمت کے جذبے سے سرشار عائشہ رحمان خود معذور ہیں لیکن ان کی ہمت اور مسلسل کوششوں نے انہیں آج معاشرےکےکارآمدافرادکی صف میں لاکھڑاکیاہے۔
معذوروں کی خدمت کرنا اور انہیں بااختیار بنانا عائشہ رحمان کا مشن بن گیا ہے۔
جسمانی معذوری بھی عائشہ کے حوصلے پست نہ کر سکی اور آج وہ دیگر معذور افراد کے لیے امید اور کامیابی کی مثال بن چکی ہیں۔
عائشہ رحمان کی سماجی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں 2021 میں پرائیڈ آف پاکستان سے نوازا تاہم وہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کو اپنا اصل انعام سمجھتی ہیں۔
عائشہ رحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔