کویت اردو نیوز : اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو اکثر خدشہ ہوتا ہے کہ ان کا فون پانی میں گر کر خراب ہو سکتا ہے لیکن اب ایپل سپورٹ نے آئی فون کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
امریکی موبائل فون کمپنی آئی فون نے اپنے صارفین کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ وہ پانی میں بھیگے فون کو چاولوں میں دبا کر نہ رکھیں۔
ایپل سپورٹ نے اہم ہدایات جاری کرتےہوئےکہاہے کہ اگر کسی صارف کاموبائل فون پانی میں بھیگ گیاہے تو اسے چاول میں ڈالنے کے بجائے، کنیکٹر کو نیچے کی طرف رکھتے ہوئے فون کو سیدھا رکھیں۔
اس کے بعد فون میں موجود اضافی پانی نکل جائے گا، جس کے بعد آپ اپنے فون کو خشک جگہ پر رکھ سکتے ہیں اورپھر 30 منٹ کے بعد آپ اپناموبائل فون چارج کر سکتے ہیں۔
جب بھی آئی فون موبائل فون میں پانی داخل ہوتا ہے تو اسکرین پر ‘واٹر ڈیٹیکشن’ ایک الرٹ کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ وارننگ بھی دیتا ہے کہ گیلے موبائل فون کو چارج نہ کیا جائے۔
عام طور پر جب موبائل فون پانی میں گرتا ہے تو اسے سکھانے کے لیے ایک مقامی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے جس کے تحت موبائل فون کو چاولوں کے درمیان رکھا جاتا ہے۔ کئی گھنٹوں کے بعد چاولوں کے درمیان فون سے پانی خشک ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب چاول میں فون نہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ یہ عمل انتہائی غیر موثر ہے اور چاول میں فون نہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔