کویت اردو نیوز : ایک کمپنی نے ایک ایسا منفرد لیپ ٹاپ تیار کیا ہے جس کی سکرین شفاف ہے یعنی اس کےآر پار دیکھنا ممکن ہے۔
یہ لیپ ٹاپ ایک کی پیڈ سے لیس ہوگا ، جس میں ٹچ کی بورڈاور ایک اسٹائلس بھی شامل ہے۔ چینی کمپنی Lenovo نےیہ پروٹوٹائپ لیپ ٹاپ بارسلونامیں جاری موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیاہے۔
لیپ ٹاپ میں 17.3 انچ اسکرین ہے جو پکسلز سیاہ ہونے پر 55 فیصد شفاف ہوتی ہے۔ کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ اسکرین کے پیچھے ایک کیمرہ نصب ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اشیاء کی شناخت اور ان کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا ہے۔
یہ بنیادی طور پر سائنس فکشن فلموں کا ایک خیال ہے جسے حقیقی بنایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈیوائس کی سکرین شیشے کی بنائی گئی ہے تاکہ آپ اس کے آر پار دیکھ سکیں۔
اسکے ڈسپلے کیلیے مائیکرو ایل ای ڈی اسکرین کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اس قسم کی اسکرین چھوٹےپکسلز کیلیے استعمال ہوتی ہے اور اسے OLEDسےبہتر سمجھا جاتاہے۔
کمپنی نے کہا کہ فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ڈیوائس ہے جسے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔ اسی لیے اس کے بارے میں مزیدتفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پرکام کرتاہے۔