کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اسلام آباد آنے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز میں مشتعل مسافر نے ایئر ہوسٹس کوٹکردےماری ، پرواز کے عملے نے مشتعل مسافر کو قابو کرکےباندھ دیا.
برطانوی اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق مذکورہ مسافر اتوار کی شب پاکستان جانے والے ایمریٹس جیٹ کے بزنس کلاس سیکشن میں مبینہ طور پرنشےمیں تھااورمشتعل تھا، جس پرپرواز EK614 کےکیبن کریو نے اسےروکنےکی کوشش کی۔
مسافر کوروکنے کی کوشش میں نیچے گرادیاگیا لیکن روکنے سے پہلے مسافر نےایک مرد ایئر ہوسٹس کو ٹکرمار دی۔
ساتھی مسافروں نے کہا کہ وہ ہنگامہ آرائی سے "خوفزدہ” تھے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ ان پر بھی حملہ کر دے۔ لوگوں نے اس مسافر کے پاس سے گزرنے سے بھی گریز کیا۔
مذکورہ مسافر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پیر 26 فروری کو اسلام آباد میں مقامی وقت کے مطابق صبح 1:20 پر اترنے تک سیٹ سے بندھارہا تھا۔
ایک مسافر نے بتایا کہ شرابی لڑکا بہت پرتشدد تھا۔ ایمریٹس کے کیبن کریو نے اسے روکا اور ہتھکڑیاں لگائیں لیکن میرے خیال میں پاکستانی حکام نے اسے جانے دیا کیونکہ اسکے اچھے تعلقات تھے۔
"ایمریٹس نےاس بات کی تصدیق کی ہےکہ 24 فروری کو دبئی سےاسلام آباد جانیوالی پرواز EK614 میں ایک بے قابو مسافر موجود تھا،” ایئر لائن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا۔ مسافر کو کیبن کریو نے روکا اور منزل پر پہنچنے پر حکام کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی اطلاع پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کو الرٹ کردیا گیا، طیارے کی لینڈنگ کے بعد حسن نامی مسافر کو حراست میں لے کر طیارے سے اتار کر اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا۔
حکام کے مطابق مسافر کو کڑی نگرانی میں اے ایس ایف کنٹرول روم لے جایا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی۔