کویت اردو نیوز : سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے مسقط میں منعقد ہونے والے عالمی کتاب میلے میں شاہ فہد پریس کے تیار کردہ قرآن پاک کے 10,000 نسخے تقسیم کیے گئےہیں ۔
بوتھ پر آنے والوں کو 3D ٹیکنالوجی کے ذریعے حج اور عمرہ کے مناسک سے بھی متعارف کرایا گیا، جس کا مقصد لوگوں کو حج اور عمرہ کے ارکان سے درست طریقے سے متعارف کرانا تھا۔
کتاب میلے میں سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے لیے ایک خصوصی بوتھ بھی قائم کیا گیا تھا، جس میں شاہ فہد پریس کے تیار کردہ قرآن پاک کے 10 ہزار نسخے تقسیم کیے گئے تھے۔
نمائش میں 77 زبانوں میں قرآن پاک کے ترجمہ شدہ نسخے رکھے گئے تھے۔ وزارت کے پلیٹ فارم نے زائرین کو مدینہ پرنٹنگ پریس کا تفصیلی تعارف بھی فراہم کیا، جہاں انہیں قرآن پاک کی طباعت اور ترجمہ کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔
خیال رہے کہ عالمی کتاب میلے کا 28 واں سیشن گزشتہ ماہ کے آخر میں عمانی دارالحکومت مسقط میں شروع ہوا تھا اور دو ہفتے تک جاری رہا۔