کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز نے رمضان المبارک کے دوران دبئی آنے والے مسافروں اور زائرین کے پاسپورٹ پر "رمضان فی دبئی ” کی مہر لگانا شروع کر دی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM کیمطابق دبئی ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر آنے والے تمام مسافروں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈفارنرزافیئرز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمداحمدالمری نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ دبئی ریذیڈنسی نے "دبئی فی رمضان” مہم میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کیلیے2اقدامات کیے ہیں۔
غور طلب ہے کہ دبئی رمضان مہم کا اعلان دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد دبئی میں 20 سے زائد تنظیموں کے تعاون سے رمضان کی تقریبات کو خوشیوں سے بھرپور بنانا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل المری نے کہا کہ دبئی ہمیشہ ایسے اقدامات سے زائرین کے دل جیتنے کی کوشش کرتا ہے ، دبئی میں کسی بھی راستے سے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر "رمضان المبارک” کی مہر لگائی جارہی ہے۔ جسکو "برانڈ دبئی” نے ڈیزائن کیا تھا اور سم کارڈز ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کےتعاون سے فراہم کیےگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کو کنیکٹ ہیپی کارڈ اور کوئیک رسپانس کیو آر کوڈ دیا جائے گا جسے اسمارٹ فون کے ذریعے اسکین کیا جا سکتا ہے تاکہ برانڈ دبئی کی جانب سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ زائرین رمضان المبارک کے دوران دبئی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں بھرپور استفادہ اور شرکت کر سکیں گے۔