کویت اردو نیوز : سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ گداگری ایک جرم ہے اور اس کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں ہے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے سخت انتباہ جاری کیا ہے ، سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کسی شخص کا استحصال کرتے ہوئے اس کو بھیک مانگنے کیلیے کرایہ پر رکھنا، اسے کو گداگری سے منسلک کرنا، کسی دوسرے کو گداگر منتقل کرنا، بھیک مانگنے والے کو پناہ دینا انتہائی ممنوع اور قابل سزا جرم ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق، پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ” گداگری کے پیشے کی مشق، مدد یا سہولت کاری پر 6 ماہ قید اور 50,000 ریال جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔”
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ "اس میں لوگوں کو مشورہ دینے اور مدد لینے کے لیے سوشل میڈیا کے وسائل کا استعمال کرنا بھی شامل ہے۔”
پبلک پراسیکیوشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’عمرہ کے ویزے پر آنے والے اور حرم میں گداگری کرنے والے بہت سے لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ "ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ سزا کی پرواہ کیے بغیر، وہ بلیک لسٹ ہو سکتے ہیں اور وہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب واپس نہیں جا سکیں گے۔”