کویت اردو نیوز : غالب حسین، جنہوں نے چار دہائیوں تک مسجد الحرام میں زمزم کے کارکنوں کے ساتھ کام کیا، کہتے ہیں، "رمضان المبارک کو حرم شریف میں گزارنا اچھا لگتا ہے۔”
غالب حسین نے کہا کہ سعودی حکومت نے حرم شریف کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ حکومت کا بنیادی مقصد دنیا بھر سے آنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے۔
غالب حسین نے اپنے کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اور حج میں کام بڑھ جاتا ہے لیکن یہاں بیٹھنے اور کام کے بعد عبادت کرنے کا جو لطف ہوتا ہے اسے بیان کرنا ممکن نہیں۔
غالب نے کہا کہ یہاں مسجد الحرام میں وہ زائرین کی خدمت کرتے ہیں اور نمازیں پڑھتے ہیں۔ بہت سے زائرین اپنے دوستوں کے کھو جانے یا راستہ کھو جانے کی وجہ سے فکر مند ہوتے ہیں ، ان کا مسلہ حل کردینے پر وہ ہمیں دعائیں دیتے ہیں ۔
مسجد الحرام میں آب زمزم کی فراہمی کے ادارے کے پاکستانی نگران غالب حسین نے کہا کہ وہ گزشتہ 40 سالوں سے مسجد الحرام میں زمزم کی فراہمی سے وابستہ ہیں۔
غالب حسین نے کہا کہ پاکستان سے میرے علاقے میں آنے والے زائرین مجھے اچانک دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور مجھے بھی ان سے مل کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس طرح ہمارے علاقے کی یادیں بھی تازہ ہو جاتی ہیں۔