کویت اردو نیوز : اگر آپ یوٹیوب پر ٹِک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں، تو کمپنی کمائی کا ایک نیا موقع فراہم کر رہی ہے۔
ویڈیوشیئرنگ سائٹ یوٹیوب نےٹک ٹاک جیسی مختصرویڈیوز کےذریعے آمدنی حاصل کرنےکا ایک نیاطریقہ متعارف کرایاہے۔
یوٹیوب تخلیق کاروں کو یہ اختیار دے رہا ہے کہ وہ اپنے ویڈیوز کو ادائیگی کرنے والے سبسکرائبرز تک محدود رکھیں۔ کمپنی کے مطابق، تخلیق کار اپنے صارفین کے ساتھ خصوصی مواد شیئر کرنے کے لیے اس نئے آپشن کو استعمال کر سکیں گے۔
یہ نیا فیچر ادائیگی کرنے والے صارفین کو اضافی مواد تک رسائی کی اجازت دے گا۔ اس فیچر کے تحت تخلیق کار اپنی شارٹس ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد انہیں صرف نئے ممبرز کے آپشن کے ذریعے سبسکرائبرز تک محدود کر سکیں گے۔
اسی طرح، پری پوسٹ مختصر ویڈیوز کو سبسکرائبرز تک محدود کرنا ممکن ہو گا۔ یوٹیوب کا یہ نیا فیچر TikTok سیریز کے فیچر سے ملتا جلتا ہے۔
ٹک ٹاک میں وہ صارفین جو سیریز کے لیے اہل ہیں وہ اپنے ویڈیوز کو البم میں ڈال سکتے ہیں اور فیس کے عوض ان تک رسائی فراہم کر سکتے ہیں۔ اس ویڈیو البم کو سیریز البم کہا جاتا ہے۔
صارفین فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ سیریز کے البم کو دیکھنے کے لیے کتنی رقم ادا کریں گے، جس کی حد $1 سے لے کر $190 تک ہوسکتی ہے۔ صارفین کو اس آمدنی کا کوئی حصہ TikTok کو نہیں دینا ہوگا، لیکن انہیں سیریز کا حصہ بننے کے لیے فیس ادا کرنی ہوگی۔