کویت اردو نیوز 18 اپریل: سعودی ماہر فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2030 میں رمضان المبارک میں 36 روزے ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ 1451 ہجری میں رمضان کا آغاز 5 جنوری 2030 کو ہو گا اور 1452 ہجری میں رمضان کی شروعات 26 دسمبر 2030 کو ہو گی۔ سعودی ماہر فلکیات خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ 2030 میں رمضان 2 مرتبہ آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عیسوی اور ہجری سال میں 11روز کا فرق ہوتا ہے جس کی وجہ عیسوی سال میں ہجری سال 2 دفعہ آئے گا۔ خالد الزعاق نے کہا کہ 2030 منفرد سال ہو گا کیونکہ اس سال مسلمان 36 روزے رکھیں گے۔ 30 روزے جنوری 2030 میں اور 6 روزے دسمبر 2030 میں رکھے جائیں گے۔ یہ اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ
اسلامی ہجری کیلنڈر قمری چکروں پر مبنی ہے جبکہ گریگورین کیلنڈر سورج کے گرد زمین کے گھومنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہر فلکیات نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ دونوں کیلنڈروں کے درمیان فرق کا مطلب ہے کہ رمضان تقریباً ہر 30 سال میں ایک گریگورین سال میں دو بار آئے گا کیونکہ آخری بار یہ 1997 میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں جبکہ ایسا 2063 میں دوبارہ ہو گا۔