کویت اردو نیوز 13 جنوری: کویت کے وزراء نے اپنے استعفے وزیر اعظم کے حوالے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگل کو کویتی کابینہ کے وزراء نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم صباح الخالد الصباح کو پیش کیا۔
کویت کی مقامی خبر رساں ایجنسی (کونا) کے مطابق وزراء نے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) اور حکومت کے مابین تعلقات سے متعلق موجودہ پیشرفت کی روشنی میں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ وزراء کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے صباح الخالد کو اپنی حکومت کا استعفیٰ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو پیش کرنا ہوگا۔
وزارتی کابینہ کی تشکیل ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل 14 دسمبر کو کی گئی تھی۔ نئی کابینہ میں زبردست ردوبدل دیکھنے میں آیا کیونکہ پچھلی کابینہ میں 16 وزراء میں سے صرف 6 نے خدمات انجام دیں۔
Related posts:
کویت میں مقیم غیرقانونی افراد کے اقامہ ترمیم میں نیا فیصلہ متوقع
کورونا وبا: عرب ممالک میں مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر
کویت میں مختلف قومیتوں کی کتنی تعداد ہے، اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے
امیر کویت نے روایت سے ہٹ کر نئی مثال قائم کر دی
کویت: جمعہ مارکیٹ بدھ سے دوبارہ کھول دی گئی
کویت: انتخابی مہم کے دوران جزوی کرفیو لگ سکتا ہے
کویت کے وزیر صحت شیخ باسل الصباح نے خود سے منسوب خبروں کی تردید کر دی
کویت کا سمندر میں سی گروسری بنانے کی درخواستوں پر غور