کویت اردو نیوز: قومی تعطیلات کے دوران کویت کا موسم سرد ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہر محمد کرم نے پیشنگوئی کی ہے کہ افریقی ہواؤں کے وسطی عرب خطے میں دباؤ کے نتیجے میں ملک میں منگل اور بدھ کے روز گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق ماہر موسمیات محمد کرم نے مزید کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں خصوصا جنوبی علاقوں میں بارش ہونے کے ساتھ ہلکی اعتدال پسند شمالی ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ہفتے کے آخر میں قومی تعطیلات کے دوران موسم کچھ سرد ہوگا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ریکارڈ کیا جائے گا۔
Related posts:
کویت: غیر ملکی بچوں کے لئے فیملی ویزا کی درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا
کویت میں موسم سرما کا آغاز دیر سے ہو گا: ماہر فلکیات
کویت میں ماہ رمضان سے قبل اشیاء خردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کا آغاز
کویت: 813 نئے کورونا کیس جبکہ 01 موت کی تصدیق
کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں
کویت: ریسٹورنٹس اور کیفوں کی بندش کے باعث لوگ گاڑیوں میں کھانا کھانے لگے
سستے ترین خلیجی ممالک کی فہرست میں کویت پہلے نمبر پر آگیا
پارلیمانی وزیر صفا الہاشم قتل کئے جانے کی دھمکیوں کی زد میں