کویت اردو نیوز 25 فروری: رمضان المبارک کے دوران مساجد بند کرنے کا فیصلہ جبکہ رمضان المبارک میں نمازوں کی ادائیگیوں کے لئے بیرونی کھیلوں کے میدان کھولنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کھیلوں کے کھلے میدانوں میں نماز کے انعقاد کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کا مقصد مساجد میں جمع ہونے والی اجتماعات اور بھیڑ سے بچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کے لئے صحت کے حکام کی منظوری اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہے کہ نمازیوں کے لئے اسٹیڈیم محفوظ مقام ہوں گے۔ صحت کے پہلو کے پیش نظر یہ ایک بہتر اور محفوظ تجویز ہے کیونکہ نماز کھلی فضا میں ہوگی۔ نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلہ قائم رہے گا جو صحت کے حکام کی ہدایات کے عین مطابق ہے۔
انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ "تجارتی کمپلیکس بند کرنے کا فیصلہ جو صحت کی ضروریات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں (انتباہ) کے ذریعے ہوں گے۔کمپلیکسز کو پہلے وارننگ دی جائے گی پھر ان کے خلاف رپورٹ درج کی جائے گی۔ ہر ایک کمپلیکس کمیٹی کو کمپلیکس کی گنجائش سے آگاہ کرے گا اور اسی کے مطابق زائرین کی تعداد متعین کی جائے گی اور اس کے بعد ہی انہیں کمپلیکس کھلے رکھنے اور زائرین وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔
ایک متعلقہ نوٹ میں حولی سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبداللہ العلی نے روزنامہ الرای کو واضح کیا کہ "بزرگ حضرات کو بندش کے فیصلے میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاہم کنبے اور نوجوانوں کا گلف اسٹریٹ پر جمع ہونا ممنوع ہے۔”