کویت اردو نیوز 10 مارچ: سلطنت عمان کا زیادہ آمدنی والے ملازمین کے لئے بڑا فیصلہ کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان زیادہ آمدنی والے لوگوں پر ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ عمان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی گئی خبر کے مطابق سلطنت عمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2020 اور 2021 میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے انکم ٹیکس کی شرح کو کم کرے گا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے طویل مدتی رہائش فراہم کرے گا۔
عمان 2022 میں انکم ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انکم ٹیکس عائد کرنے کے بعد عمان ٹیکس عائد کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن جائے گا۔ وزیر خزانہ سلطان الحبسی کے بیانات کے مطابق 2024 کے اقتصادی منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران توقع ہے کہ اضافی تفصیلات بتائے بغیر زیادہ آمدنی والے افراد پر ٹیکس عائد کردیا جائے تاہم زیادہ آمدنی کی شرح میں آنے والے افراد کی درجہ بندی کے بارے میں ابھی ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سلطنت عمان میں تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس عائد کرنے کا اقدام ابھی زیربحث ہے کیونکہ سلطنت معیشت کو بہتر بنانے کے لئے راستے تلاش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اگلے اپریل سے اس پر عمل درآمد کے لئے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ قانون میں کچھ مستثنیات کے ساتھ سلطنت کو درآمدی سامان کے علاوہ زیادہ تر سامان اور خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی عائد کیا جائے گا۔
قانون کے تحت ٹیکس میں صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم ، مالی خدمات ، بنیادی اشیائے خوردونوش اور معذور افراد کے لئے سامان کی فراہمی شامل نہیں ہوگی۔