کویت اردو نیوز 07 مئی: غیر ویکسین شدہ کویتی شہریوں پر سفری پابندی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ کی 15 تاریخ کو کویتی شہریوں پر لگائی گئی سفری پابندی کے فیصلے کی معطلی کے لئے مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ وکیل فہد مصلح الحریص نے وزراء کونسل کی جانب سے شہریوں کو سفر سے روکنے کے لئے جاری فیصلے کو منسوخ کرنے کے لئے پہلا مقدمہ پیش کیا ہے۔ وزراء کونسل کے فیصلے کے مطابق حال ہی میں کویتی شہریوں پر سفری پابندی عائد کی گئی ہے بشرطیکہ شہری نے کورونا ویکسین کی خوراکیں وصول نہ کرلی ہوں۔
وکیل فہد الحریص نے اپنے مقدمے میں کہا کہ جاری کردہ وزراء فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی اور شہریوں کے حقوق کی پامالی شامل ہے اور اس میں طاقت کا غلط استعمال ہوا ہے جس میں شہریوں کی آزادی پر پابندی اور انہیں نقل و حرکت اور سفر سے روکنا شامل ہے۔
جب کہ عدالت نے پہلا اجلاس اگلے مہینے کی 15 تاریخ کو طے کیا ہے۔ وکیل نے ایک پریس بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ سماعت میں تیزی لانے کے لئے درخواست پیش کریں گے کیونکہ اس مقدمے کا فیصلہ جلد از جلد ہونا ضروری ہے۔