کویت سٹی 15 مئی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے ایک اہم وزارتی فیصلہ جاری کیا جسکے مطابق ایسے تارکینِ وطن جن کے رہائشی اجازت ناموں کی معیاد یکم جنوری 2020 سے ختم ہوچکی ہے وہ اپنے اقاموں کی تجدید جرمانوں کی ادائیگی کے بعد کروا سکتے ہیں۔
وزارتی فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ایسے تارکینِ وطن کو تفتیشی حکام کے حوالے بھی نہیں کیا جائیگا۔
وزارتی فیصلے کے مطابق کمپنیوں کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ساتھ رجسٹرڈ ملازمین کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید کریں چاہے وہ ملازمین ملک سے باہر ہوں اور غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر سال کے آغاز میں انکے اقاموں کی تجدید نہیں ہو پائی تھی۔
حوالہ : عرب ٹائمز
Related posts:
کویت: کمپنیاں تنخواہ کا سرٹیفکیٹ پیش کیے بغیر ملازمین کے اقامہ کی تجدید کرسکتی ہیں
کویت میں 87 ہزار سے زائد گاڑیوں کے غیرملکی مالکان کو وارننگ جاری
عالمی سرچ انجن "گوگل" بھی کویت کا یوم آزادی منا رہا ہے
بیوی کے 20 ٹکڑے کرنے والا کویتی شہری، عدالتی فیصلہ ملتوی
شیخ احمد النواف الصباح کویت کے نئے وزیراعظم منتخب
کویت: عوام نے فیس ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانے کا فیصلہ مسترد کردیا
کویت: حولی میں خطرناک حادثہ
رہائشی اور وزٹ ویزہ میں تین مہینوں کی توسیع
Aur Jin ke aitmad touqia ki date expire ho chuli ho un ke liye kiya Tareeqa hai