کویت اردو نیوز20 جون: ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سول ایوی ایشن نے کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کے لئے نیا نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (DGCA) نے پہلی بار کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی "انکوائری اور اندراج” کے نام سے نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ DGCA اس سلسلے میں ایک خصوصی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔ ابتدائی انکوائری اور مسافروں کے اندراج کا نظام دنیا اور خلیجی خطے کے متعدد ممالک میں لاگو ہے۔ یہ نظام سرکاری حکام کو اس قابل بنائے گا کہ وہ کویت آنے اور جانے والے مسافروں اور ان کے سامان کے ابتدائی خطرے کی تشخیص کرکے کنٹرول کے دائرہ کار کو بڑھا سکے۔ یہ نظام سرکاری اداروں کو مسافروں کے ڈیٹا کو پہلے سے فراہم کرکے ملک کی سرحدوں سے مسافروں کے گزرنے کے طریقہ کار میں بھی بہتری لائے گا اور اسی کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مسافر کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے یا روک دیا جائے۔
دریں اثنا وزیر تعمیرات اور وزیر مملکت برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی ڈاکٹر رنا الفارس اور سول ایوی ایشن کے جنرل انتظامیہ (DGCA) کے سربراہ شیخ عبد اللہ الصباح نے جمعہ کو کویت کے ہوائی اڈے کے نئے منصوبے کا دورہ کیا۔ وزارت عامہ نے کہا کہ اس دورے میں منصوبے کی پیشرفت اور تمام چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ منصوبہ ملک کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کا مقصد لیڈرشپ انرجی اینڈ انوائرمنٹل ڈیزائن (LEED) کے معیارات کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
عمارت کا کنکریٹ ڈھانچہ تھرمل ماس فراہم کرے گا جبکہ چھت میں بڑے شمسی پینل بھی شامل ہیں۔ ماحولیاتی اعتبار سے یہ اس سطح کو حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی مسافر عمارت بن جائے گی۔