کویت اردو نیوز 21 جون: گھریلو ملازمین ویکسین کی دو خوراکیں وصول کئے بغیر نہ ملک سے جاسکتے ہیں نہ ملک میں داخل ہوسکتے ہیں: ذرائع روزنامہ القبس
تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ گھریلو ملازمین کے لئے کویت میں داخل ہونے یا کویت سے جانے پر اس وقت تک پابندی ہوگی جب تک کہ وہ ویکسین کی دو خوراکیں وصول نہ کرلیں۔ سرکاری ذرائع نے واضح کیا کہ کویت میں مقیم گھریلو ملازمین جنہیں ویکسین کی ایک خوراک ملی تھی اور بیرون ملک سفر کرنے کے بعد وہ وائرس سے متاثر ہوئے تھے تو اس صورت میں انہیں دوسری خوراک لازمی لینی ہوگی بصورت دیگر وہ یکم اگست سے کویت میں داخل نہیں ہوسکتے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ گھریلو ملازمین کو یکم اگست تک سفر کرنے سے روکا جائے گا جب تک کہ وہ
شہریوں کی طرح دوسری خوراک وصول نہ کریں۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ دوسری خوراک انفیکشن سے شفایابی کے بعد 6 ہفتے گزرنے کے بعد وصول کرنی ہوگی اور اگر انہیں پہلی خوراک فائزر ویکسین دی گئی تھی تومتاثرہ افراد دوسری خوراک لینے کے 4 ہفتوں کے بعد سفر کرسکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ
آکسفورڈ ویکسی نیشن لینے کی صورت میں متاثرہ افراد کو دوسری خوراک لینے کے لئے 12 ہفتوں کا انتظار کرنا پڑے گا تاہم سفر دوسری خوراک لینے کے 4 ہفتوں بعد کیا جاسکتا ہے۔