کویت اردو نیوز 02 جولائی: وزراء کونسل کے سخت احکامات کے پیش نظر کویت بلدیہ نے تین دن میں 141 وارننگز جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت بلدیہ نے مختلف گورنریٹس میں بڑے تجارتی کمپلیکسوں ، بازاروں ، ریستورانوں ، کیفوں ، ہیلتھ کلبوں، دکانوں اور صالون میں وسیع پیمانے پر دوروں کا اعلان کیا ہے تاکہ کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے اور غیر ویکسین شدہ افراد کو ان جگہوں میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔ بلدیہ عظمی نے جمعرات کو ایک پریس میں کہا کہ ان دوروں کا مقصد معاشرتی قوت مدافعت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا اور نگران ٹیموں کی جانب سے صحت کی ضروریات اور بلدیہ کے کنٹرول اور سسٹمز کے اطلاق پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ
حولی میونسپلٹی برانچ میں نگران ٹیم نے کئی فیلڈ ٹور کیے جس کا نتیجہ 27 جون سے 30 جون کے دوران وزراء کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کے آغاز کے بعد سے 141 وارننگز کی صورت میں ہوا جبکہ صحت سے متعلق شرائط کی عدم تعمیل کے لئے آٹھ خلاف ورزیاں جاری کی گئیں۔ گورنریٹ میونسپلٹی برانچ میں ایمرجنسی ٹیم کے سربراہ ابراہیم الصبان نے واضح کہا کہ نگران ٹیم کے انسپکٹرز دکانوں میں ہونے والی ہر طرح کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لئے تمام علاقوں میں اپنے فیلڈ ٹور جاری رکھیں گے۔ الصبان نے زور دے کر کہا کہ
وہ حالات ، ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی اور ان کی پیروی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے صحت سے متعلق ضروریات کا اطلاق کریں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔