کویت اردو نیوز 04 جولائی: دوران حج مسجد الحرام اور مقدس مقامات پر بغیر اجازت داخل ہونے والوں پر بڑے جرمانے عائد کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے دفعات اور جرمانے کی بنیاد عائد کئے جائیں گے تاکہ احتیاطی تدابیر کے اطلاق کی تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سال 1442 ہجری کے حج سیزن کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے اقدامات (پروٹوکول) اختیار کیے گئے ہیں جن کے مطابق جو بھی شخص مسجدالحرام اور اس کے آس پاس کے وسطی علاقے اور مقدس مقامات (مینا ، مزدلفہ ، عرفات) میں بغیر کسی اجازت کے پہنچنے کی کوشش کرے گا تو اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور خلاف ورزی دہرانے کی صورت میں جرمانہ دوگنا کردیا جائے گا۔