کویت اردو نیوز 19 جولائی: امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے آنے والے عیدالاضحٰی کے مقدس تہوار کی مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق امیری دیوان نے پیارے وطن کے شہریوں اور تارکین وطن کے نام امیرالکویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے عیدالاضحٰی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا۔ اسی تناظر میں عزت مآب امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو سلطان عمان سلطان ہیثم بن طارق کی فون کال بھی موصول ہوئی جس میں انہوں نے خلوص و محبت اور آنے والے عید الاضحٰی کے مقدس تہوار پر امیرالکویت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ دونوں ممالک کا بھائی چارہ اور محبت ایسے ہی قائم رہے اور اللہ عرب اور تمام اسلامی ممالک پر
اپنی رحمتیں نازل کرے اور ترقی و استحکام حاصل کریں۔ عزت مآب امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا بھی فون موصول ہوا جس میں انہوں نے خلوص مبارک اور مخلص خواہشات کا اظہار کیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے عیدالاضحٰی کے مقدس موقع پر امیر الکویت اور دونوں ممالک کی ترقی و استحکام کے لئے دعا کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مضبوطی اور برادرانہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا اور اس تاریخی اور مضبوط تعلق کے دائمی قائم رہنے کی دعا کی۔