کویت اردو نیوز 07 اگست: "دبئی سے کویت” ہوائی ٹکٹوں کی قیمتیں 500 فیصد سے ذیادہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیاحت اور ٹریول کمپنیوں کے متعدد ڈائریکٹرز نے اپنے بیانات میں انکشاف کیا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ خاص طور پر کویت ایئر پورٹ پر آنے والی پروازوں کے لیے مختصر مدت کے لیے نہیں ہے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ کویت ایئرپورٹ کی محدود آپریشنل صلاحیت فی دن 5000 مسافروں کی ہے جو پیش کردہ ٹکٹوں کی تعداد میں کمی کا باعث بن رہی ہے اور مسافر بڑی مانگ کے عوض کویت آنا چاہتے ہیں جو قیمتوں میں 500 فیصد سے زیادہ اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ
کویت واپس آنے کے خواہشمند تارکین وطن کی تعداد زیادہ ہے اور کویت کے ساتھ ان کے ممالک کے لیے براہ راست پروازوں پر فی الوقت پابندی ہے اس لیے وہ ٹرانزٹ پروازوں پر واپسی کے ٹکٹ بک کرنے پر مجبور ہیں خاص طور پر دبئی سے کویت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
موجودہ دورانیے کے دوران ٹکٹ کی قیمتیں 300 دینار سے تجاوز کرگئی ہیں اس کے علاوہ دبئی موسم گرما کی چھٹیاں گزارنے کے لئے اہم اور مشہور اسپاٹ مانا جاتا ہے اور سال کے کچھ مہینوں میں اس ملک کے لئے سفری ٹکٹ کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
اس تناظر میں المروا ٹورزم اینڈ ٹریول کمپنی کے CEO بدر الاویس نے انکشاف کیا کہ آنے والے عرصے کے دوران ٹکٹ کی قیمتوں میں کوئی خاص کمی کی توقع نہیں ہے سوائے ایئرپورٹ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے جس سے شاید قیمتیں کنٹرول ہوسکیں اور یہ کہ گرمی کے موسم کی وجہ سے رسد اور طلب میں اضافہ ہوتا رہے گا جو عام طور پر ٹرن آؤٹ کا مشاہدہ کرتا ہے۔