کویت اردو نیوز : امریکا کا ایک نجی جزیرہ جو کبھی امریکی سیریز میں نمایاں تھا اب 20 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں پریٹی جو راک کا جزیرہ جسے سی شیل بھی کہا جاتا ہے، میراتھن کے ساحل سے بالکل دور واقع ہے اور ویب سائٹ پرائیویٹ آئی لینڈز انکارپوریشن پر 2.5 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے ہے۔
ویب سائٹ ان الفاظ میں جزیرے کی فروخت کا اشتہار دیتی ہے۔ یہ خوبصورت جزیرہ فلوریڈا میں ایک دلکش علاقے کے مالک ہونے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ اسےخوابوں کے گھر کے طور پر خریدا جا سکتا ہے۔ یہ چھٹیوں کا بہترین مقام ہے جہاں کرایہ پر مکانات بھی دئیےجاسکتے ہیں۔
9,190 مربع فٹ پر مشتمل اس جزیرے کو 2014 میں بیچ سیریز میں دکھایا گیا تھا، لیکن اس جزیرے پر بنایا گیا گھر 2017 میں سمندری طوفان سے تباہ ہو گیا تھا۔
اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہاں ایک بالکل نیا خاندانی گھر بنانے کے منصوبے جاری ہیں جس میں خلیج میکسیکو کے حیرت انگیز نظارے اور ناقابل یقین غروب آفتاب ہو گا۔ مزید برآں، جزیرے میں بجلی اور شہر کے پانی کی فراہمی کی سہولیات موجود ہیں۔