کویت اردو نیوز 11 جولائی: خلیجی ممالک میں ریاست کویت نے اگست کے مہینے میں خام تیل کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت نے اگست کے لئے خام تیل کی سرکاری فروخت کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور ایشین ریفائنریوں کو ایک بیرل 2.05 ڈالر فی بیرل ایکسپورٹ کیا ہے جو دبئی انرجی ایکسچینج ، عمان اور دبئی کے خام تیل کی قیمتوں کی اوسط قیمت اور پچھلے ماہ کی نسبت 80 سینٹ سے زیادہ ہے۔ دستاویز کے مطابق کویت نے سلطنت عمان اور دبئی کی اوسط قیمت سے ذیادہ اگست کے لئے اپنے لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت فروخت مقرر کی ہے اور پچھلے مہینے کے مقابلے اس میں 1 ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔